Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb
نئی دہلی،19فروری:دہلی کے نائب وزیراعلیٰ کو شراب گھپلے معاملہ میں سی بی آئی میں پیش ہونے کیلئے مزید مہلت دی ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے انہیںآج پیش ہونے کے لئے کہاتھا لیکن نائب وزیراعلیٰ نے درخواست کی کہ ان کی تفتیش کچھ دنوں کے لئے ملتوی کی جائے کیونکہ وہ اس وقت دہلی سرکار کی بجٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بلانے کے لئے جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ منیش سسودیا نے کہا کہ انہیں کل سی بی آئی کی نوٹس ملی لیکن میں بجٹ کوتیار کرنے میں مصروف ہوں اس لئے مجھے پیش ہونے کیلئے کچھ دنوں کی مزید مہلت دیج ائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گرفتاری کیلئے نہیں ڈرتے ہیں اور نہ ہی وہ کسی تفتیش سے خوفزدہ ہیں لیکن میری گرفتاری سے کام کاج میں دخل نہ ہونے پائے کیونکہ اس سے لوگوں کا ہی نقصان ہوگا۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی بی آئی ان کے خلاف سیاسی انتقام لے رہی ہے اور کہا کہ یہ سب بی جے پی کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شراب پالیسی کو ملتوی کیا سی بی آئی نے ابھی تک اس کیس میں منیش سسودیا کو نامزد نہیں کیا۔تفتیشی ایجنسیوں نے 35مقامات پر چھاپے مارے تاکہ اس سلسلے میں تحقیقات کے تمام دستاویز حاصل کرسکے۔

