منیش سیسودیا اور ستیندر جین نے کابینہ سے استعفیٰ دیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb

نئی دہلی ،28فروری : دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسودیا اور وزیر صحت ستیندرجین نے کابینہ سے استعفیٰ دیا ہے ۔ منیش سیسودیا کو دودن پہلے سی بی آئی نے شراب گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا ۔ جب کہ ستیندرجین کئی مہینوں سے جیل میں ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راج کمار جین او رکیلاش گہلوت کو ان محکموں کا چارج دیں گے۔ جو ان دو وزراء کے پاس تھے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے ان دونوں کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ مسٹر کیجریوال فی الحال اپنی کابینہ میں تبدیلی نہیں کرنا چاہتے ہیں او رنہ ہی نئے وزریر بنائے جائیں گے۔ وزیراعلی کے مشکلات اس وجہ سے بڑھ گئے منیش سیسودیا کے پاس 18سے زیادہ محکمے تھے جن میں وزارت داخلہ ،صحت وتعلیم شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ تمام وزارتوں کے ساتھ تال میل کرتے تھے۔ منیش سیسودیا نے آج سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن عدالت عالیہ نے انہیں اس سلسلے میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کو کہا ۔