میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb

پیرس ، 28فروری:ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پیرس میں فیفا کی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، مینز فٹ بالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔یہ دوسرا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کی جانب سے بہترین مینز پلئیر کے ایوارڈ دیا گیا۔گزشتہ برس میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن عالمی کپ اپنے نام کیا تھا ،جبکہ اسٹار فٹبالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔اس موقع پر لیونل میسی نے کہا کہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے کا خواب پورا کرلیا ہے، بہت کم لوگ ایسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں۔