میگھالیہ میں 4 اور آسام میں 2.8 شدت کا زلزلہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26th Feb

شیلانگ/گوہاٹی، 26 فروری :میگھالیہ اور آسام میں اتوار کے روز زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میگھالیہ میں اتوار کی صبح 09:46 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل ہفتہ کی دیر رات آسام میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے سے کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اتوار کی صبح میگھالیہ میں 09:46:57 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انڈین سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع میں 25 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کا مرکز 25.73 شمالی عرض البلد اور 90.34 مشرقی طول بلد پر تھا۔
اس سے قبل آسام میں ہفتہ کی آدھی رات کے بعد 12بج کر18 منٹ اور26 سیکنڈ پر ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی شدت 2.8 تھی۔ انڈین سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز آسام کے موریگاؤں ضلع میں زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا اور زلزلے کا مرکز 26.36 شمالی عرض بلد اور 92.24 مشرقی طول بلد پر تھا۔