نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے3افراد کی موت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Feb

کٹیہار :12فروری (ایجنسی )بہار کے کٹیہار ضلع میں اتوار کو سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے اس حادثے سے بہت دکھ ہوا ہے۔مرنے والے تینوں نوجوان دوست تھے اور بیگوسرائے سے دارجلنگ جارہے تھے۔پولیس کے مطابق کٹیہار کے کرسیلا پولیس اسٹیشن کے تحت این ایچ-31 پر کٹاریا کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔ اسی دوران کار میں سوار تینوں دوستوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔تینوں مرنے والوں کی شناخت سوربھ گوتم، ابھینو کمار اور گورو کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں کی عمریں 28 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ تینوں بیگوسرائے ضلع کے رتن پورہ کے رہنے والے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوربھ گوتم نے تقریباً ایک ماہ قبل اسکارپیو گاڑی خریدی تھی۔ اتوار کی صبح تینوں دوست مغربی بنگال کے دارجلنگ کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ حادثہ کٹیہار کے کٹاریا کے قریب پیش ا?یا۔ اس کے ساتھ ہی مقامی پولیس نے تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دی ہے۔