وزیراعظم نے ’آدی مہوتسو‘ کاکیاافتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb

نئی دہلی، 16 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راجدھانی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں قومی سطح پر قبائلی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت ‘آدی مہوتسو’ کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر قبائلی مجاہد آزادیبرسا منڈا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پنڈال میں نمائش کا جائزہ لیا۔ اس دوران قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔آدی مہوتسوقبائلی ثقافت، دستکاری، پکوانوں، تجارت اور روایتی فنون کا جشن منانے کی تقریب ہے۔یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹرائفیڈ) کی سالانہ پہل ہے۔ اس سال اس کا انعقاد دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 27 فروری تک کیا جا رہا ہے۔پروگرام میں ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی مالا مال اور متنوع ورثے کی نمائش کی گئی ہے ۔ اس کے لیے پنڈال میں 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ میلے میں تقریباً ایک ہزار قبائلی کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔سال 2023 سے غذائیت سے بھرپور اناج کا بین الاقوامی سال منایا جا رہا ہے، جس میں دستکاری، ہینڈ لوم، مٹی کے برتن، زیورات وغیرہ بھی توجہ کا مرکز ہیں۔ قبائلی برادریوں کی طرف سے تیار کردہ کھانے کو میلے کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔