ٹرک اور پک اپ میں ٹکر،11 ی موت ، 20 زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Feb

رائے پور ،24فروری:چھتیس گڑھ کے بھاٹاپارا کے گرام کھمریا کے پاس ٹرک اور پک اپ مال بردار گاڑی کی ٹکر میں 11 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ سڑک حادثے میں تقریباً 20 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بھاٹاپارا و بلودا بازار اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ واقعہ دیر رات کا بتایا جارہا ہے۔بھاٹاپارا گرامین تھانہ علاقے کا معاملہ ہے۔ ایس آئی سنجیو سنگھ راجپوت نے بتایا کہ واقعہ میں دبے ہوئے زخمیوں و مہلوکین کو باہر نکالنے کا کام چل رہا ہے۔ مہلوکین کی تعداد کی صحیح جانکاری میں وقت لگے گا لیکن بلودہ بازار ایس پی دیپک جھا نے 11 مہلوکین کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل، کل جمعرات کو سعودی عرب میں عمرہ کے سفر کے دوران سڑک حادثہ پیش آنے کی وجہ سے رائچور شہرکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ مرنے والوں میں رائچور شہر کے آشاپور روڈ کے دوارکا نگر کے رہنے والے 53 سالہ شفیع سولد ، بیوی سراج بیگم، 20 سالہ دختر شفاء اور شفیع سولد کی والدہ 64 سالہ بی بی جان شامل ہیں۔ جبکہ شفیع سولد کے فرزند سمیر حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کا اسپتال علاج چل رہا ہے۔ واضح رہیکہ شفیع سولد اور ان کے افراد خاندان 14 فروری کو عمرہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ کل رات دس اور 11 بجے کے درمیان پیش آیا۔ سعودی حکام نے رائچور ویسٹ پولیس اسٹیشن کو حادثہ کی جانکاری دی۔ بتایا جارہا ہے کہ شفیع سولد رائچور زرعی یونیورسٹی میں برسر خدمت تھے۔