پاکستانی کپتان بابر اعظم کوخراب کارکردگی سے طیشں، غصے میں بلا پھینک دیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Feb

کراچی ،24فروری:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایچ ابی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پرفارمنس سے مایوس ہوگئے۔میچ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان کی مایوسی کے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم اپنا بلا غصے میں پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اسی طرح زلمی کی اننگز کے اختتام پر بابر اعظم ڈگ آؤٹ میں جاتے ہوئے باؤنڈری لائن پر موجود کشنز پر لات مار دیتے ہیں جس سے وہ کشن پھٹ جاتا ہے۔ اسلام آیاد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کھلاڑیوں پر غصہ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔وہیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حسن علی کے اسپیل نے آ ج پورا گیم تبدیل کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ باتیں تو لوگ کرتے رہتے ہیں، میرا کام ہے پرفارم کرنا، کوشش ہوتی ہے کہ ہر جگہ سو فیصد دوں۔بابر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اسٹارٹ اچھا ہوا لیکن فنش اچھا نہیں کرسکے۔ اوپر نیچے وکٹیں گرنے کی وجہ سے مشکل ہوئی۔اپنی اننگز سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی ہوئی تھی کہ کھیل کو آخر تک لے جاؤں، آج کی وکٹ پر 200 کے لگ بھگ اسکور ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں تیز کھیلنا پڑتا ہے، کبھی کبھار مختلف شاٹس کھیلنا پڑتے ہیں، اپنے نیچرل گیم میں رہ کر بھی آپ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرسکتے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہیں تو ٹورنامنٹ کو ہائپ ملتی ہے، ہر پلیئر اپنی فرنچائز کے لیے اپنا بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہر طرح کے چیلنج کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔ میں آج اپنی اننگز کے پہلے حصے سے مطمئن ہوں، دوسرے حصے سے نہیں۔