پنڈوا میں جامگرام منڈلائی انچل فٹبال کپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Feb

ہگلی4/فروری (محمد شبیب عالم) ہگلی ضلع کے پنڈوا اسمبلی میں ترنمول کانگریس کی جانب سے جامگرام  منڈلائی انچل فٹبال کپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہگلی ضلع پریشد کی ممبر شلپا نندی اور چاپدانی میونسپلٹی کے چیئرمین سریش مشرا مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔ کھیل شروع ہونے سے قبل دونوں مہمانوں نے میدان میں اتر کر کھیلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔ وہیں ان دونوں مہمانوں کے یہاں پہنچنے پر میزبانوں نے انکا گلوں سے استقبال کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ کھیل کے اختتام پر کامیاب ہونے والے کھیلاڑیوں کو اپنی ہاتھوں سے ٹرافی دیئے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ ساتھ اس کھیل میں حصہ لینے والے سبھی کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کئے۔