Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Feb
ممبئی ، 19فروری : بالی ووڈ کے میگا سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے ذریعے بڑے پردے پر زبردست واپسی کی ہے۔ ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی فلم پٹھان نے اپنی شاندار کمائی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ پٹھان نے کلیکشن کے لحاظ سے تاریخ رقم کی ہے۔ اب خبر آ رہی ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کمائی کے معاملے میں ساؤتھ سنیما کی بلاک بسٹر فلم باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔مشہور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کمائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے بارے میں اطلاع دی ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر تازہ ترین پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترن نے بتایا ہے کہ فلم پٹھان نے ریلیز کے 25ویں دن باکس آفس پر ہندی میں 3.25 کروڑ اور دیگر زبانوں میں 7 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ جس کی وجہ سے پٹھان نے تمام زبانوں میں باکس آفس پر 511.42 کروڑ کا ریکارڈ توڑ کلیکشن کیاہے۔ وہیں پٹھان نے ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس اسٹارر فلم باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق باہوبلی 2 نے باکس آفس پر 510.99 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔وہیں پٹھان ہندی سنیما کی واحد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔