Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Feb
پٹنہ :16فروری (تاثیر بیورو)گورنر پھاگوچوہان کو وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے پٹنہ ایئر پورٹ پر جاکر وداع کیا ،انہیں میگھالیہ کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اس بیچ بہار کے نئے گورنر راجند روشوناتھ آرلیکر کل دو پہر ساڑھے 12بجے راج بھون میں گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے علاوہ ان کے کابینی رفقا بھی موجود رہیں گے۔