Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb
نئی دہلی، 11 فروری: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں منعقد کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، “تیسرے کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ یہ کھیل گلمرگ کے خوبصورت ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔ مرکزی نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، دیگر معززین اور نوجوان کھلاڑی، کوچ اور عملہ بھی شامل تھا۔
سرمائی کھیل 14 فروری تک گلمرگ میں منعقد ہوں گے اور 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1500 سے زیادہ کھلاڑی 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

