چارہ گھوٹالہ سے وابستہ کیس میں بڑھے گی لالو پرساد کی سزا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Feb

رانچی،23فروری :چارہ گھوٹالہ معاملہ میں لالو پرساد یادو کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ کے سبھی معاملات میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے لیکن اب ایک مرتبہ پھر دیوگھر ٹریزری کا معاملہ لالو پرساد کے پیچھے جن کی طرح گھومتا نظرآ رہا ہے۔ دیوگھر ٹریزری کیس میں لالو پرساد کی سزا کو بڑھانے کی مانگ کو لے کر سی بی آئی کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔جمعرات کو اس معاملہ میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں جزوی سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ 4 ہفتے بعد مقرر کی ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے اس عرضی میں کہا گیا کہ لالو پرساد کو دیوگھر معاملہ میں صرف ساڑھے 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ انہیں زیادہ سے زیادہ 7 سال کی سزا ملنی چاہئے تھی۔ دیوگھر معاملہ میں لالو پرساد اور بیک جولیس سمیت کل چھ لوگوں کو 3 سے 6 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لالو پرساد کے ملوث ہونے کے پیش نظر انہیں زیادہ سے زیادہ 7 سال کی سزا ملنی چاہئے۔در اصل دیوگھر ٹریزری کیس میں دو سزا یافتہ پھول چند سنگھ اور آر کے رانا کی موت ہو چکی ہے۔ مداخلت کی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو دونوں کی موت سے آگاہ کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے اس کیس سے دونوں کے نام ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ عاضح رہے کہ لالو پرساد کو دیوگھر، ڈورنڈا، دمکا اور دیوگھر ٹریزری سے غیر قانونی طور پر نکالنے کے چارہ گھوٹالہ معاملہ میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے۔