Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb
نئی دہلی، 17 فروری ( ہ س)۔ چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بھارت نے لداخ میں اپنا کمانڈر تبدیل کر دیا ہے۔ چین اور پاکستان، دونوں کی سرحدوں کی دیکھ بھال کرنے والی لیہہ واقعفائر اینڈ فیوری کور کا نیا کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راشم بالی کومقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی فوج میں بڑے پیمانے پر اندرونی ردوبدل کیا گیا ہے۔ بڑی تبدیلیوں کے سلسلے میں، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو ہندوستانی فوج کا نیا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔لداخ سیکٹر میں کارگل سیکٹر اور مشرقی لداخ سیکٹر دونوں شامل ہیں،جہاں گذشتہ دو دہائیوں میں بہت زیادہ جارحیت دیکھنے کو ملی ہے۔ لیہہ میں قائم فائر اینڈ فیوری کور چین اور پاکستان کے ساتھ اونچائی والی پہاڑی سرحد کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس کورکے پاس سیاچن کے علاقے کی بھی ذمہ داری ہے جو دنیا کا سب سے بلند اور سرد ترین میدان جنگ ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ پر طویل عرصے سے فوجی تعطل کا شکار ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راشم بالی کو لیہہ، لداخ ہیڈ کوارٹر “فائر اینڈ فیوری” کور کا اگلا کور کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔فوج میں داخلی ردوبدل میں، موجودہ نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کو فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمان کے کمانڈر کے طور پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ بی ایس راجو لیفٹیننٹ جنرل اے ایس بھنڈر کی جگہ لیں گے، جو 28 فروری کو ساؤتھ ویسٹرن آرمی کمانڈ کے سربراہ کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راجو کی بطور وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی میعاد صرف 10 ماہ تھی۔ جنرل منوج پانڈے کے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے گزشتہ سال یکم مئی کو نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچیندر کمار کو بی ایس راجو کی جگہ ہندوستانی فوج کا نیا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچیندر کمار اس وقت فوج کے نائب سربراہ (حکمت عملی) ہیں۔ اس سے پہلے وہ جموں و کشمیر میں وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جنرل کمار کو جون 1985 میں آسام رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 59 راشٹریہ رائفلز (آسام رجمنٹ)، انفینٹری بریگیڈ کے ساتھ پاکستان کی سرحد پر انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ سنبھالی تھی ۔ انہوں نے وزارت دفاع کے آرمی ہیڈ کوارٹر میں ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی اہم اسٹاف تقرریوں پر کام کیا ہے ۔ سال 2021 میں انہوں نے آسام رجمنٹ اور اروناچل اسکاؤٹس رجمنٹ کے کرنل آف رجمنٹ کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل این ایس آر سبرمنی کو آرمی کمانڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ وہ لکھنؤ میں فوج کی سینٹرل کمان کے نئے کمانڈر ہوں گے۔ وہ اس وقت ناردرن کمانڈ میں چیف آف اسٹاف ہیں۔ سبرمنی ایک انفنٹری آفیسر ہے اور ایک سخت ٹاسک ماسٹر کے طور پر جانے جا تے ہے۔ مرکزی کمان کے پاس اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے۔