کرناٹکاچلڑنز اردو اکادمی کی طرف سے ڈاکٹر غلام نبی کمار’’اطہر پرویز ایوارڈ‘‘سے سرفراز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Feb

:1؍فروری 2023:سرینگر،کشمیر: کرناٹکا چلڑنز اردو اکادمی کے زیر اہتمام حال ہی میںگلشنِ زبیدہ شکاری پور کرناٹک میں منعقد سہ روزہ جشنِ ادب اطفال میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقاد اور صحافی ڈاکٹرغلام نبی کمارکوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’اطہر پرویز ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ انہیں سنسکرتی بھون شکاری پوری میں پروفیسر ارتضیٰ کریم(سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و صدر شعبہ اردودہلی یونی ورسٹی)،ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی(چیرمین کرناٹکا چلڑنز اردو اکادمی)،پروفیسر بی پی ویر بھدرپا (وائس چانسلر کوویمپو یونی ورسٹی ،شیموگہ)،پروفیسر اعجاز علی ارشد(سابق وائس چانسلر مولانا مظہر الحق یونی ورسٹی) اور دیگر سربراہان کے بدست دیا گیا۔اس جشنِ ادبِ اطفال میں ہندوستان کی مختلف جامعات اورریاستوں سے اردو زبان و ادب کی نامور شخصیات پروفیسر مشتاق عالم قادری،پروفیسر دبیر احمد،ڈاکٹر اقبال حسین،ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی،ڈاکٹر مشتاق حیدر،ڈاکٹر سالک جمیل براڑ،ڈاکٹر ڈاؤد محسن،ڈاکٹر دانش غنی،ڈاکٹر امتیاز عبداللہ وغیرہ نے شرکت کی۔اس موقع پر حافظ کرناٹکی کی سوویں کتاب’’باغِ اطفال‘ اور’’حافظ کرناٹکی ایک عبقری شخصیت‘‘کے اجراء کے علاوہ سیمینار بعنوان’’حافظ کرناٹکی ایک ہمہ جہت شخصیت وادیب‘‘ بھی منعقد کیا گیا۔واضح رہے کہ غلام نبی کمار کی اب تک کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ’’اردو کی عصری صدائیں‘‘،’’قدیم و جدید ادبیات‘‘،’’اردو غزل کا منظر نامہ‘‘،’’مشاہیر ادب سے گفتگو‘‘وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ موصوف کئی رسالوں اور روزناموں سے بھی وابستہ ہیں۔