Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Feb
(پریس ریلیز، نئی دہلی)جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء ذاکر نگر کے تحت چلنے والا لڑکیوں کا ادارہ کلیہ فاطمۃ الزہرا ء میں عرس خواجہ غریب نواز کی مناسبت سے عورتوں کے لئے محفل پاک کا انعقاد کیاگیا ۔ اس مجلس کی سرپرستی حجن عطیہ بانو (بہو قائد اہل سنت ) نے کی اس کے ساتھ کثیر تعداد میں علاقے کی خواتین نے شرکت کی۔ ہمارے لئے یہ بہت اہم ہے کہ آج کے اس دور میں جہاں مردوں کے لئے مختلف مساجد و علاقوں میں مجلسیں منعقد ہوتی ہیں ،مگر عورتوں کے لئے اس قسم کی مجلسوںکا انعقاد بہت کم ہوتاہے ۔ یقینا یہ قائد اہل سنت حضرت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ علاقہ میں لڑکیوں کا ادارہ ہے جہاں خواتین اسلام کے لئے تربیت و دینی تعلیم کا مکمل اہتمام ہے ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے طالبہ قاریہ نغمہ صاحبہ نے کیا ، اس کے بعدمحترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ اور دیگر طالبات نے نعت و منقبت پیش کی ۔ کلیہ فاطمۃ الزہرا ء کی سرپرست حجن عطیہ بانوں نے خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی ولایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معین الدین چشتی اجمیری سنجری علیہ الرحمہ ولی کامل کی صفت سے متصف تھے آپ کی بے شمار دینی و ملی سماجی خدمات موجود ہیںیہی وجہ ہے کہ آج ہر دھرم کے لوگ آپ کے دروازے پر دستک دیتے ہیں۔اس کے بعد معلمہ ام حبیبہ صاحبہ نے فرمایا کہ آپ خراسان کے بادشاہ تھے لیکن اسے چھوڑ کر تبلیغ دین کے لیے ہندوستان آئے اور لاکھوں لوگو ں کو کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان بنایا ۔ آخرمیں مجلس میں موجود تمام سامعات نے دادو تحسین سے نواز ا ۔ صلاۃ وسلام اورمحترمہ حجن مبلغہ سیما قادری ناگپورکی دعا پرمحفل کا اختتا م ہوا ۔