کٹھلیا میں ایم آئی ایم کے ریاستی سکریٹری کے ہاتھوں کے سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Feb

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)
سنگھواڑہ بلاک کے کٹھلیا گاوں میں کے سی سی کرکٹ ٹورنا منٹ کا آغاز ایم آئی ایم کے ریاستی سکریٹری نظر عالم کے ہاتھوں کیا گیا۔ جس کا پہلا میچ بہیڑی و اگھری کے درمیان کھیلا گیا جس میں اگھری نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔ پہلے اننگ میں بہیڑی نے 102 رن بنا کر 103 رنوں کا ہدف اپنے مد مقابل ٹیم کو دیا جب دوسری پاری میں اگھری کی ٹیم نے بلے بازی کی تو صرف 69 رن پر ہی سمٹ گئی ۔اس میچ میں بہیڑی کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہنشاہ کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نظر عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرکٹ کھیل نہ صرف آوٹ ڈور گیم کا ایک حصہ ہے بلکہ اس میں نوجوانوں کا مستقبل بھی پوشیدہ ہے۔اگر نوجوان بطور کیریئر مکمل ایمانداری کے ساتھ اس کھیل کو کھیلے تو اس میں اس کی کامیابی ہے کیونکہ اس کھیل سے ہی آج کھیلاڑیوں نے عالم گیر سطح پر اپنے نام کو روشن کیا ہے۔موقع پر عظمت اللہ ابوسعید ، اشرف احمد ، ڈاکٹر سہیل احمد ، ضمیر خان ، آیت اللہ ، مبارک حسین ، ساجد ،زبیر احمد ، آزاد احمد ، سید شاہنواز ، این ٹی سی شمیم ، منظر ، شمیم ، احتشام حیدررضوی ، بدر اعظم ہاشمی ، محمد عمران سمیت کئی سیاسی اور عوامی نمائندےموجود تھے۔