سات سالہ بچہ 50 فٹ گہرے بورویل میں گرا، ریسکیو ا?پریشن جاری

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March

ودیشا، 14 مارچ:۔ مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع کی لٹیری تحصیل کے تحت گاو?ں ا?نند پور کے قریب واقع کھیرکھیڑی پٹھار کے ایک کھیت میں منگل کو ایک سات سالہ بچہ کھلتے کھیلتے بورویل میں گر گیا۔ یہ بورویل تقریباً 50 فٹ گہرا بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بچے کو نکالنے کے لیے راحت اور بچاو? کا کام شروع کیا۔
معلومات کے مطابق، ا?نند پور گاو?ں سے تقریباً تین کلومیٹر دور گاو?ں کھیرکھیڑی پٹھار میں چنے کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدور دنیش اہیروار کا سات سالہ بیٹا لوکیش منگل کو کھیلتے کھیلتے پڑوسی کھیت میں کھلے بورویل میں گر گیا۔ بچے کی چیخیں سن کر والدین کو اس کے بورویل میں گرنے کا علم ہوا۔ انہوں نے دوسرے مزدوروں کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ کھیت کسان نیرج اہیروار کا بتایا گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد ایس ڈی ایم ہرشل چودھری دیگر انتظامی عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو ا?پریشن شروع کیا۔
ایس ڈی ایم ہرشل چودھری نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم نے تحصیل لٹیری کے کھیرکھیڑی پٹھار گاو?ں میں کچے بورویل میں گرنے والے 7 سالہ بچے کو بچانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کوششیں شروع کر دی ہیں۔ کلکٹر اوماشنکر بھارگو اور دیگر اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ بلڈوزر سے بورویل کے متوازی کھدائی کی جا رہی ہے۔ بورویل میں بچے کے لیے ا?کسیجن کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ کلکٹر اوماشنکر بھارگو نے بھوپال کی این ڈی ا?ر ایف ٹیم سے رابطہ کیا۔ مذکورہ ٹیم موقع کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔