پولیس نے امرت پال کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

امرتسر،19مارچ: خالصتانی لیڈر امرت پال سنگھ کو پکڑنے کے لئے پنجاب کے طول العرض میں آپریشن چل رہا ہے اور اس کے کئی ساتھی پہلے ہی پولیس کی گرفت میں آئے ہیں۔ پنجاب میں انٹرنیٹ کی سروس آج دوسرے دن بھی بند رہی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امرت پال سنکھ کو موٹر سائیکل پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیاجب پولیس نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی ۔ وہ اس وقت جالندھر میں موجود تھے۔ ان کے والد کو پہلے سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ابتک وارث پنجاب دے تنظیم کے 80کارکن گرفتار کئے گئے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ پولیس نے دلجیت سنگھ خلصی جو امرت پال سنگھ کی پارٹی جن کو فنڈس جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے جو گروگرام میں پکڑا گیا ہے۔ جالندھر پولیس کے کمشنر نے کہا کہ امر ت پال سنکھ کے 7بندوق برداروں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ان میں سے چار کو آسام کے ڈگروگڑھ جیل میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں خصوصی طیارے کے ذریعہ وہاں لے جایا گیا ۔ پولیس کی خصوصی ٹیم خالصتانی رہنما کے گاڑیوں کے قافلے کے پیچھے لگی تھی ۔ امرت پال سنکھ اپنے آپ کو بندراوالا کا حامی سمجھتا ہے اور انہو ںنے پولیس کو چکمہ دیا ۔پنجاب کے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان نے امرپ پال کو پکڑنے کے لئے وزیرداخلہ امت شاہ سے دومارچ کو ملاقات کی ۔ اور مرکزی سرکار نے پنجاب میں امن وامان قائم کرنے کے لئے مزید سیکورٹی اہلکار وہاں بھیجے ۔ پچھلے مہینے امرت پال اور اس کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ۔ اور اس کے بعد ا س تنظیم کے خلاف کارروائی کی گئی ۔