چارکول گھوٹالہ معاملہ میں ہوئی سماعت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15th March

رانچی، 15 مارچ : الکترا گھوٹالہ معاملے میں بدھ کو ای ڈی کے خصوصی جج پربھات کمار شرما کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران، عدالت نے کلاسک کول کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ، کلاسک ملٹی پلیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ان کے ڈائریکٹر دلیپ کمار سنگھ اور کمار پرنو کے خلاف چارج فریم میں ترمیم کی گئی ہے ۔
اس سے قبل عدالت نے مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ ( پی ایم ایل اے ) کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت ایک کروڑ دو لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات طے کیے تھے۔ تاہم ترمیم کے بعد ملزمان کے خلاف تقریباً تین کروڑ 85 لاکھ کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے الکترا گھوٹالہ معاملے میں رانچی اور رام گڑھ میں جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ یہ جائیدادمیسرس کلاسک کول کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرس کلاسک ملٹی پلیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر پون کمار سنگھ کے نام پر تھی۔ ای ڈی نے جانچ کے دوران پایا کہچارکول گھوٹالے کی رقم سے ہی ملزمین نے اپنی جائیداد کو کھڑا کیا ہے ۔ ای ڈی نے اپنی ضمنی چارج شیٹ میں کہا تھا کہ ضبط کیے گئے 1.83 کروڑ روپے کے اثاثوں گی میں تین غیر منقولہ جائیدادیں شامل ہیں۔