ڈاکٹروں کی ہڑتال، نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں خدمات متاثر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March

جے پور ،19مارچ : پرائیویٹ اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں طبی خدمات اتوار کو متاثر ہوئیں کیونکہ پرائیویٹ ڈاکٹروں نے راجستھان میں مجوزہ ہیلتھ رائٹس بل کے خلاف ہڑتال کر دی۔ بند کی کال مشتعل پرائیویٹ ڈاکٹروں کی ‘سمیوکت سنگھرش سمیتی’ نے دی تھی، جس کے بعد راجستھان پرائیویٹ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومز سوسائٹی اور یونائیٹڈ پرائیویٹ کلینکس اور اسپتالوں نے ہفتہ کی رات سے طبی خدمات معطل کر دی تھیں۔ راجستھان صحت کا حق بل ریاست کے باشندوں کو اسپتالوں، کلینکوں اور لیبارٹریوں سے مفت صحت کی خدمات حاصل کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس میں نجی ادارے بھی شامل ہوں گے۔’پرائیویٹ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہوم سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر وجے کپور نے کہایہ ہمارا ریاست گیر غیر معینہ بند ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت بل واپس نہیں لے لیتی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر آج ڈاکٹروں کی میٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو راجستھان کے تمام اضلاع سے تقریباً 3000 ڈاکٹروں کی ایک بڑی ریلی جے پور میں مجسمہ سرکل سے ودھان سبھا تک نکالی جائے گی تاکہ بل کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ ڈاکٹر کپور نے کہا کہ اس تحریک کو کئی دیگر تنظیموں کی حمایت بھی مل رہی ہے۔