احمد آباد ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے پی ایم مودی اور انتھونی البانیز

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

احمد آباد، 9 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب انتھونی البانیز کے ہمراہ بارڈر گاوسکر ٹرافی 2023 کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا میچ دیکھنے پہنچے۔گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، ریاستی وزیر داخلہ ہرش شنگھوی، بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم مودی نے روہت شرما کو ٹوپی پیش کی جبکہ البانیز نے اسٹیو سمتھ کو بیگی گرین پیش کیا۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانیز جبکہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے وزیر اعظم مودی کی عزت افزائی کی۔
آسٹریلیا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ ہندوستانی ٹیم میں محمد سراج کو آرام دیا گیا ہے اوران کی جگہ پر محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں۔
انڈیا (پلیئنگ الیون): روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، شریس ائیر، سریکر بھرت (وکٹ)، رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، محمد شامی، امیش یادیو۔
آسٹریلیا (پلیئنگ الیون): ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، پیٹر ہینڈزکومب، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ)، مچل اسٹارک، ٹوڈ مرفی، میتھیو کوہن مین، نیتھن لیون۔