افغانستان میں خواتین کی صحت کے لیے ای ہیلتھ نیٹ ورک کا پروگرام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th March

کابل،17مارچ : اسلامی ترقیاتی بینک افغانستان میں ای ہیلتھ کیایک نیٹ ورک کے قیام کیلیے افغانستان اور پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں کی مالی معاونت کرے گا جس کے تحت افغانستان کے چھ شہروں میں بارہ ماہ کے اندر چھ صوبائی مراکز تشکیل دیے جائیں گے جن کا قیام مارچ 2023 سے شروع ہو رہا ہے۔افغانستان میں طالبان حکومت کی غلط پالیسیوں کیباعث اس پر عائد پابندیوں اور عطیہ دہندگان کی جانب سیاس کی ترقیاتی امداد بند ہونے سے ملک اور اس کے عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف یوکرین ، شام اور ترکی میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے امریکہ اور دوسرے ملکوں کی جانب سے افغانستان کے لیے پہلے جیسی فنڈنگ دستیاب ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ جب کہ طالبان حکومت کی جانب سے بین الاقوامی امدادی اداروں کی کارکن خواتین پر پابندی نے بھی عام لوگوں خاص طور پر افغان خواتین اور لڑکیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اس صورت حال کے پیش نظر اقوام متحدہ نیحال ہی میں چار اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی ایک اپیل جاری کی ہے تاکہ اس سال 23 ملین سے زیادہ انتہائی کمزور افغان شہریوں کی مدد کی جا سکے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر اپیل میں پیش کی گئی فنڈنگ دستیاب ہوئی تو 11 ملین سے زیادہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو خوراک ، صحت، پناہ گاہوں اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کی جائے گی۔یہ امداد کب دستیاب ہوتی ہے اور کب یہ افغان عوام اور افغان خواتین اور لڑکیوں کی مشکلات دور کرنے میں مدد کرے گی، اس بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔ لیکن افغان خواتین اور لڑکیوں کیلیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے ان کی صحت کے مسائل کے حل میں مدد کے لیے پاکستان اور افغانستان میں ای ہیلتھ سے منسلک دو غیر سرکاری تنظیموں ، ایڈوکاسٹ اور افغانستان سینٹر فار ایکسی لینس، اے سی ای کے تعاون سے ملک کے چھ صوبوں میں ایک ا?ن لائن ہیلتھ نیٹ ورک کی تشکیل کے لیے گرانٹ مختص کی ہے۔اس بارے میں وی او اے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کراچی سے ایڈو کاسٹ کی کو فاونڈر اور ایکزیکیو ڈائریکٹر مومنہ سہیل بٹ نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے افغانستان میں اپنی ٹیکنیکل معاونت کی گرانٹ کو توسیع دے کر اس میں ا?ن لائن ہیلتھ ایجو کیشن سینٹرز قائم کرنے اور بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے مشاورت کو بھی شامل کر لیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اس ٹیکنیکل معاونت سے ایڈو کاسٹ افغانستان میں ایک مقامی تنظیم اے سی ای کے ساتھ مل کر چھ شہروں میں 12 ماہ کے اندر چھ صوبائی مراکز قائم کرے گا جن کا آغاز ممکنہ طور پر رواں ماہ سے ہو جائے گا۔