افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا، سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th March

نئی دہلی ، 09مارچ :افغانستان نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے تینوں میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا جبکہ آخری میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان ایک سے زیادہ میچوں کی دو طرفہ سیریز میں افغانستان کے خلافکھیلے گا۔ اس سے قبل 2012 میں شارجہ میں واحد ون ڈے اور 2013 میں اسی مقام پر ٹی 20 میچ دونوں ممالک کے درمیان کھیلا جا چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کو آئی سی سی ٹورنامنٹس یا ایشیا کپ میں ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور دونوں کے درمیان کچھ سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے ہیں۔
اے سی بی کے چیئرمین میروائز اشرف نے پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا’’ہم پی سی بی کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ شاندار شراکت داری اور مسلسل کرکٹ اسائنمنٹس جاری رکھنے کے منتظر ہیں، جس سے ہماری ٹیم اور مجموعی طور پر اپنی کرکٹ کو مضبوط بنانے میں ہماری مدد ملے گا۔ مجموعی طور پر، ہم پاکستان کی میزبانی کرنے اور کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلوں کی ایک دلچسپ سیریز ہوگی‘‘۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلیٹی۔20 انٹرنیشنل سیریز اس ماہ کے آخر میں ایک ایسے شہر میں کھیلی جائے گی جس میں سابق کرکٹرز کی ایک بڑی کمیونٹی ہے اور اس نے ہمیشہ دونوں ممالک کے کرکٹرز کو سپورٹ کیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جانی تھی لیکن پاکستان اور افغانستان دونوں اس سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں کو ورلڈ کپ سپر لیگ کے تحت ملنے والے پوائنٹس کا زیادہ فائدہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان بورڈ نے سیریز میں ون ڈے کے بجائے ٹی۔20 میچز کرانے کی بات کی تھی جسے افغانستان کرکٹ بورڈ نے قبول کرلیا۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹی۔20 سیریز کاپہلا میچ 25 مارچ،دوسر 27 مارچ اورتیسر29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچز شارجہ میں ہوںگے۔