Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th March
نئی دہلی ،14مارچ: طالبان حکومت کے نمائندوں نے وزارت خارجہ کی طرف سے انڈین انسٹی ٹویٹ آف منجمنٹ میں شمولیت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں طالبان حکومت کو دعوت نامہ دیا اور اس سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ مودی سرکار طالبان کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہتی ہے لیکن اس کو تسلیم کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ یہ کورس کوزی کوٹ کے انسٹی ٹیوٹ میں ہورہا ہے اور ا ن تمام ملکوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں جنہیں حکومت ہند ٹکنیکل اور اقتصادی پروگرام کے تحت مددکررہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مختلف ملکوں کے سفارت کاروں کو نہ صرف ہندستان کے اقتصادی امور پر جانکاری حاصل ہوگی بلکہ مسائل کے تئیں بھی ایک صاف نکتہ نظر ان کو ملے گا ۔ اس میں 30سے زیادہ شرکاء شامل ہیں انکیں حکومت کے افسران کے علاوہ تاجر اور مختلف کمپنیوں کے ایکزیٹکٹو شامل ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کے کئی شخصیات میں اس میں شرکت کررہیں کیونکہ یہ آن لائن کورس اور ہندستان آنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ طالبان کو مختلف امور کے بارے میں جانکاری دیناچاہے۔ ان کو علاحدہ رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ طالبان کے وزارت خارجہ کے افسران اس میں شرکت کریں گے۔ ہندستان نے جولائی 2022کو افغانستان میں اپنی سفارتخانہ کھول دیا ہے لیکن ابھی تک کسی اعلی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ اس لئے کھولا گیا تا کہ ہندستان کی طرف سے افغانستا ن کو جو مددی جا رہی ہے اس کا صحیح ڈھنگ سے استعمال ہو۔

