Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March
واشنگٹن، 11 مارچ: امریکہ کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ملک کے 16 بڑے بینکوں میں شامل سلیکون ویلی بینک کو بند کر دیا گیا ہے۔ تکنیکی اسٹارٹ اپس کو قرض دینے کے لیے مشہور سلیکون ویلی بینک میں مالی بحران کا دنیا بھر کے شیئر بازار پر اثر پڑا ہے اور بینکنگ سیکٹر کے شیئروں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔امریکہ میں نیا بینکنگ بحران شروع ہو گیا ہے۔ وہاں کے ٹاپ 16 بینکوں میں شامل سلیکون ویلی بینک (ایس وی بی) کو ریگولیٹر نے فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ ایس وی بی فائنانشیل گروپ کے بحران نے پوری دنیا کے حصص بازاروں میں جمعہ کو ہلچل مچا دی اور بینکنگ سیکٹر کے شیئروں میں کمی واقع ہوئی۔یہاں مالی بحران کی خبریں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ کیلیفورنیا کے بعد اب سیلیکون ویلی بینک کا بحران بھی سامنے ا?گیا ہے۔ امریکی بینکنگ ریگولیٹر نے ڈپازٹرز کی رقم کی حفاظت کے لیے سلیکون ویلی بینک کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ بینکنگ ریگولیٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ڈپازٹر انشورنس کارپوریشن کو سلیکون ویلی بینک کا ریسیور مقرر کیا گیا ہے۔ اب اس بینک کے 210 ارب ڈالر کے اثاثے فروخت کیے جائیں گے۔ فیڈرل ڈپازٹر انشورنس کارپوریشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلیکون ویلی بینک کی تمام شاخیں 13 مارچ کو کھلیں گی اور تمام سرمایہ کار اپنے اکاو?نٹس چلا سکیں گے۔
اس پیش رفت کے بعد سیلیکون ویلی بینک کے شیئرز میں 66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بینکوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ اس بحران کا اثر ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی دنیا پر بھی پڑ سکتا ہے۔ سلیکون ویلی بینک نے پی ٹی ایم، ناپ تول، بلیواسٹون جیسے 21 اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ کئی وینچر کیپیٹل کمپنیوں کا بھی سلیکون ویلی بینک سے معاہدہ ہے۔ ایسے میں اس بینک کے بند ہونے کی وجہ سے ہندوستانی بازار میں ہلچل دیکھی جا سکتی ہے۔

