امریکی پارلیمنٹ میں بل منظور: عام ہوں گی کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق خفیہ معلومات

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March

واشنگٹن، 11 مارچ: امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جمع کی گئیں کورونا وائرس کی اصل (ابتدا) سے متعلق خفیہ معلومات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ امریکی پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ایک بل منظور کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے نچلے ایوان ہاو?س ا?ف ری پریزینٹیٹوز (ایوان نمائندگا) میں ایک بل پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ ا?ف وائرولوجی اور کورونا وائرس کی ابتدا کے درمیان تعلق سے متعلق خفیہ معلومات کو عام کیا جائے۔ اس بل کو لیکر حکمراں ڈیموکریٹس اور اپوزیشن ریپبلکن ایم پیز ایک ساتھ نظر ا?ئے اور یہ بل صوتی ووٹ سے پاس ہو گیا۔
امریکی ممبران پارلیمنٹ کا مطالبہ ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وبائی امراض کے حوالے سے جو بھی معلومات جمع کی ہیں، اسے صدر جو بائیڈن کی جانب سے عام کیا جائے۔ اب یہ بل امریکی صدر کو بھیجا جائے گا۔ وہ فیصلہ کریں گے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے اس معاملے میں جمع کی گئیں معلومات کو جاری کیا جانا ہے یا نہیں۔
ہاو?س ا?ف ری پریزینٹیٹوس سے اس بل کی منظوری کے بعد اب یہ تجویز امریکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کر لی گئی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں یہ قرارداد امریکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔
اس تجویز میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر ایورل ہینس کووڈ کی ابتدا اور اس کے چین سے تعلق سے متعلق معلومات کو عام کریں۔ چند روز قبل امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیب سے نکلا ہے۔ اس کے بعد امریکہ کی ملکی ایجنسی ایف بی ا?ئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفرو رے نے بھی کورونا وائرس کے ووہان میں لیب میں ہوئے واقعے سے نکلنے کی بات کہی تھی۔