Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th March
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ یہ جانکاری خود امیتابھ بچن نے دی ہے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ حیدرآباد میں ‘پروجیکٹ کے’ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین شوٹ کیا جا رہا تھا۔ اس دوران انہیں چوٹیں آئیں۔ حادثے میں اس کی پسلیاں زخمی ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے بچن نے کہا، ‘حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں بھی اسکین کیا گیا ہے۔ اب میں گھر واپس آ گیا ہوں تاہم پیدل چلنا بہت مشکل ہے۔ حالات معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ درد کے لئے کچھ دوائیں بھی دی گئیں جس سے کام چل رہا تھا لیکن اب اسے فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اب میں اس وقت تک کچھ نہیں کروں گا جب تک میں مکمل طور پربہتر محسوس نہ کروں۔
‘پروجیکٹ کے’ اس وقت فلمی دنیا کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں سے ایک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم ‘پروجیکٹ کے’ 2 حصوں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے پہلے حصے میں کہانی میں سسپنس نظر آئے گا۔ تو اس کے پیچھے کی کہانی دوسرے حصے میں بیان کی جائے گی۔ ناگ اشون فلم ‘پروجیکٹ کے’ کی ہدایت کاری کر رہے ہیں جو کہ ایک سائنس فکشن فلم ہے۔ فی الحال اس فلم کا پہلا حصہ مکمل طور پر تیار بتایا جا رہا ہے۔

