اندور ٹیسٹ: آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 March

اندور، 3 مارچ ( ہ س)۔ آسٹریلیا نے بارڈر ۔گاوسکر ٹرافی کے تحت یہاں ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی جیت درج کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔اس میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 109 رن بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 197 رن بنائے اور پہلی اننگ کی بنیاد پر 88 رنوں کی برتری حاصل کی۔ بھارت نے دوسری اننگ میں 163 رن بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 76 رنوں کا ہدف دیا۔76 رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور روی چندرن اشون نے اوپنر عثمان خواجہ (00) کو دن کی دوسری گیند پر شریکر بھرت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد مارنس لیبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور دوسری وکٹ کے لیے 78 رن کی ناٹ آوٹ پارٹنر شپ کرکے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے فتح دلادی۔ ہیڈ 49 اور لابوشین 28 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی یہ پہلی جیت ہے۔ ہندوستانی ٹیم پہلے دو ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 9 مارچ سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ہندوستان کی دوسری اننگ 163 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح بھارت کو 75 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے محض76 رنوں کا ہدف ملا ہے۔ دوسری اننگ میں بھارت کی جانب سے چیتشور پجارا نے شاندار نصف سنچری اننگ کھیلتے ہوئے 59 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 109 رن بنائے تھے۔ جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 197 رن بنائے۔ دوسری اننگ میں بھی بھارت کی شروعات خراب رہی اور نیتھن لیون نے کپتان روہت شرما (12) اور شبھمن گل (05) کو صرف 32 رنوں کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد چیتشور پجارا اور وراٹ کوہلی نے ٹیم کا اسکور 50 سے آگے بڑھایا۔ 54 کے مجموعی اسکور پر میتھیو کوہن مین نے کوہلی (13) کو آوٹ کر کے بھارت کو تیسرا جھٹکا دیا۔ رویندر جڈیجا ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 7 رن بنانے کے بعد لیون کا تیسرا شکار بن گئے۔اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے شریس ایئر نے تیز رفتاری سے اننگ کو آگے بڑھایا اور 27 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔ 113 کے مجموعی اسکور پر اسٹارک نے ایئر کو آوٹ کر کے بھارت کو پانچواں جھٹکا دیا۔ شریکر بھرت بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور لیون کا چوتھا شکار بنے۔ بھرت نے 3 رن بنائے۔ 140 کے مجموعی اسکور پر لیون نے اشون (16) کو ایل بی ڈبلیو کر ٹیم انڈیا کو ساتواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد پجارا نے زبردست کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم 155 کے مجموعی اسکور پر لیون نے پہلے پجارا اور پھر امیش یادو کو آوٹ کر کے بھارت کو دوہرا جھٹکا دیا۔ پجارا 59 اور امیش کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ لیون نے 163 کے مجموعی اسکور پر محمد سراج (00) کو بولڈ کرکے ہندوستانی اننگ کا خاتمہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 8 اور مچل اسٹارک اور میتھیو کوہن مین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پہلی اننگ 197 رن پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 88 رنوں کی برتری حاصل ہوئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 60 رن بنائے۔ خواجہ کے علاوہ مارنس لابوشین نے 31 اور اسٹیو سمتھ نے 26 رن بنائے۔آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا آغاز خراب رہا اورمحض 12رن کے مجموعی اسکور پر رویندر جڈیجا نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی جب انہوں نے ٹریوس ہیڈ (09) کو آو¿ٹ کیا۔ اس کے بعد عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین نے دوسری وکٹ کے لیے 96 رن جوڑے۔ 108 کے مجموعی اسکور پر جڈیجا نے لابوشین کو بولڈ کر کے بھارت کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد جڈیجا نے خواجہ کو پویلین بھیج کر ہندوستان کو بڑی کامیابی دلائی۔ خواجہ نے 60 رن کی شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی۔ 146 کے اسکور پر جڈیجا نے اسمتھ کو آو¿ٹ کر کے میچ میں ان کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد پیٹر ہینڈزکومب اور کیمرون گرین نے پانچویں وکٹ کے لیے 40 رن جوڑے۔ 186 کے مجموعی اسکور پر اشون نے ہینڈزکومب (19) کو ایئر کے ہاتھوں کیچ کروا کر شراکت توڑ دی۔ اس کے بعد آسٹریلوی اننگ ڈگمگا گئی، پوری ٹیم 197 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی آخری 6 وکٹیں صرف 11 رن پر گر گئیں۔بھارت کی جانب سے رویندرجڈیجا نے 4 اور امیش یادیو اور روی چندرن اشون نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کی پہلی اننگ 109 رن پر سمٹ گئی تھی، میتھیو کوہن مین نے 5 وکٹیں حاصل کی میچ میں پہلے بلے بازی کرنے میدان میں اتری ہندوستانی ٹیم کی پہلی اننگ صرف 109 رن پر سمٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 22 اور شبھمن گل نے 21 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کوہن مین نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کے ایل راہل کی جگہ ٹیم میں شامل شبھمن گل نے روہت کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 27 رن جوڑے۔ 27 کے مجموعی اسکور پر میتھیو کوہن مین نے کپتان روہت شرما کو ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا دیا۔ روہت نے 12 رن بنائے۔ اس کے بعد کوہن مین نے گل کو آو¿ٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ چیتشور پجارا کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 1 رن بنانے کے بعد نیتھن لیون کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ جڈیجا بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 4 رن بنا کر لیون کا دوسرا شکار بن گئے۔ شریس ایئر بغیر کھاتہ کھولے کوہن مین کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔مرفی نے وراٹ کوہلی (22) کو ایل بی ڈبلیو کرکے ہندوستان کو چھٹا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد لیون نے سریکر بھرت (17) کو پویلین بھیج کر ہندوستان کو ساتواں جھٹکا دیا۔ 88 کے مجموعی اسکور پر کوہن مین نے اشون (03) کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ یہ میچ میں ان کا چوتھا وکٹ لیا۔ اشون کے بعد بلے بازی کرنے آئے اومیش یادو نے کچھ بڑے شاٹس کھیلے اور دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ وہ 13 گیندوں پر 17 رن بنا کر کوہن مین کا پانچواں شکار بنے۔ بھارت کی آخری وکٹ 109 رن کے مجموعی اسکور پر محمد سراج کی صورت میں گری۔ سراج بغیر کھاتہ کھولے رن آو¿ٹ ہوگئے۔ اکشر پٹیل 12 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کوہن مین نے 5، نیتھن لیون نے 3 اور ٹوڈ مرفی نے ایک وکٹ حاصل کی۔