Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March
نئی دہلی ، 13مارچ:روس کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ڈینیل میدویدیف امریکا میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پانچویں سیڈڈ میدویدیف نے بیلاروس کے الیا ایواشکا کو تیسرے راونڈ میں 6-2، 3-6، 6-1 سے شکست دی۔ پچھلے سال میدویدیف یہاں تیسرے راونڈ میں باہر ہو گئے تھے، اس لیے یہ جیت ان کے لیے بہت خاص ہے۔ میدویدیف اب چوتھے راونڈ میں سابق عالمی نمبر 2 جرمنی کے الیگزینڈر زویریف کا مقابلہ کریں گے۔
12 ویں سیڈڈ زیویریف نے تیسرے راونڈ کے سخت مقابلے میں فن لینڈ کے ایمل روسوری کو 7-5، 1-6، 7-5 سے شکست دی ۔گزشتہ سال فرنچ اوپن کے سیمی فائنل کے دوران زیوریف رافیل نڈال کے خلاف کھیلتے ہوئے بری طرح زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک ٹینس کورٹ سے دور رہے۔ اب آہستہ آہستہ وہ مختلف ٹورنامنٹس کے ذریعے واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں شائقین میدویدیف اور زویریف کے درمیان مقابلے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔
دن کے بڑے اپ سیٹ میں تھرڈ سیڈڈ ناروے کے کاسپر روڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ روڈ کوچلی کے کرسٹیئن گارین نے 6-4، 7-6 کے فرق سے سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ یونان کے سیکنڈ سیڈڈ اسٹیفانوس سیتسیپاس کی شکست کے بعد مردوں کے سنگل میں سب سے بڑا اپ سیٹ تھا۔ ساتھ ہی 13ویں سیڈ روس کے کیرن کھاچانوف کو 23ویں سیڈا سپین کے الیہاینڈرو فوکینا نے شکست دی۔
دن کے دیگر میچوں میں روس کے آندرے روبلیو نے چوتھے راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ چھٹے سیڈڈ روبلیو نے فرانس کے یوگو ہمبرٹ کے خلاف 7-5، 6-3 سے جیت درج کی۔ روبلیو کا مقابلہ اب چوتھے راونڈ میں برطانیہ کے 10ویں سیڈ ڈکیمرون ناری سے ہوگا، جو 2021 کے دفاعی چیمپئن ہیں۔ ناری نے تیسرے راونڈ میں جاپان کے تارو ڈینیئل کو 6-7، 7-5، 6-2 سے شکست دی۔ امریکہ کے 14 ویں سیڈڈ فرانسس ٹیافو نے بھی آرام سے جیت درج کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

