Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st March
نئی دہلی، یکم مارچ :آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں مقامی خاتون کو قتل کر کے ہندوستان بھاگنے والے شخص کو ہندوستان نے اسٹریلیا کے حوالے کردیا ہے۔ راجوندر سنگھ پر ا?سٹریلوی خاتون ٹویا کورڈنگلی کے قتل کا الزام ہے اور حکام نے مارچ 2021ء میں ہندوستان سے راجوندر سنگھ کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ 38 سالہ راجوندر سنگھ کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا تھا جس نے 4 سال قبل ا?سٹریلوی خاتون کو قتل کیا تھا۔ملزم نے ریاست کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر ا?سٹریلوی خاتون کو اس کے کتے کے بھونکنے کی وجہ سے قتل کیا تھا۔ ملزم 24 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد ا?سٹریلیا سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری پر 10 لاکھ ا?سٹریلوی ڈالر انعام بھی تھا۔پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر خاتون کے کتے کے بھونکنے پر دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے خاتون پر حملہ کر کے اس کو قتل کردیا اور لاش وہیں دفنادی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے 2 دن بعد اپنی نوکری، بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔