Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th March
نئی دہلی ،27مارچ :اپوزیشن جماعتوں نے آج پارلیمنٹ میں راہل گا ندھی کے لوک سبھا کی رکنیت ختم کرنے پر کالے کپڑے پہن کر احتجاج کیا ۔ اس احتجاج میں ترنمول کانگریس نے بھی شرکت کی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ کانگریس صدر نے آج اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے ایک میٹنگ بلائی بعد میں انہوں نے احتجاج بھی کیا اور ا سمیں ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار اور پرسون بنرجی نے حصہ لیا اس سے پہلے ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ وہ کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ برابرکی دور رکھیں گی ۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس کے رہنما کہ وہ احتجاج میں ہمیشہ ساتھ رہے۔ اور ہم ہر اس احتجاج میں حصہ لیں گے جو غیر جمہوری اقدامات کے خلاف ہوں گے۔ اس موقع پر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ میں ہر ایک جماعت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جو جمہوریت کی بقا کے لئے کام کریں گے۔ قانون اور دستور کو بچانا ہمارا فرض ہے اور میں عوام کو شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ انہوں نے ہمارے اس مہم میں پورا ساتھ دیا ۔ کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے آج کالے کپڑے پہننے اور راشٹریہ سمیتی کے ممبران نے بھی شیوسینا کے ممبروں کیساتھ کالی قیمصیں پہن رکھتی تھی ۔ آج کے احتجاج میں 17پارٹیوں نے شرکت کی ان میں جے ڈی یو اور نیشنل کانفرنس بھی شامل ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنمائوں نے بھی اس حتجاج میں حصہ لیا ۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ 14اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کی جس میں استعدعا کی گئی کہ وہ سرکار کو انفورسمنٹ ڈرایکٹریٹ اور دوسرے ایجنسیوں کو اپوزیشن رہنمائوں کے لئے بیجا طور پر استعمال نہ کرے۔