Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th March
بھوپال، 19 مارچ: عام طور پر گرمیوں کا موسم مارچ کے مہینے سے شروع ہوتا ہے لیکن مدھیہ پردیش میں گزشتہ چار دنوں سے بے موسمی بارش جاری ہے۔ ایک ساتھ کئی مضبوط نظام بننے کی وجہ سے ریاست بھر میں شدید بارش اور ڑالہ باری بھی ہورہی ہے۔راجدھانی بھوپال میں ہفتہ کو رات بھر بارش کے بعد صبح سے آسمان ابر آلود ہے۔ بھوپال کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مندسور، ا?گر مالوا، گنا، ہردا اور پنا سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواو?ں کے ساتھ اولے گرے اور بارش ہوئی۔ کھنڈوا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اندور میں بھی ا?سمانی بجلی گرنے سے 12ویں جماعت کے 17 سالہ طالب علم کی موت ہو گئی۔ کھجوراہو میں ریاست میں سب سے زیادہ 1.29 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مدھیہ پردیش میں 14 مارچ کو دو سسٹم فعال ہوئے تھے جو 17-16 مارچ کو زیادہ اسٹرونگ ہوگئے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ڑالہ باری ہو رہی ہے۔ اتوار کی صبح بھی بھوپال میں کئی مقامات پر ہلکی بوندا باندی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے 20 مارچ تک مدھیہ پردیش کے نصف سے زیادہ علاقوں میں ڑالہ باری اور تیز گرج چمک کے ساتھ ڑالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔راجدھانی بھوپال میں ہفتہ کو دن بھر موسم صاف رہنے کے بعد شام کو اچانک بادل چھا گئے اور تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔ اس دوران کئی مقامات پر اولے بھی گرے۔ رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ اتوار کی صبح بھی تیز بارش ہوئی۔ اب بھی ا?سمان پر بادلوں نے ڈیرا ڈال رکھا ہے۔ ریاست بھر میں بے موسمی بارش نے فصلوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں بے موسمی بارش میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ ان میں اندور کے قریب شپرا علاقے میں ا?سمانی بجلی گرنے سے ایک 17 سالہ نابالغ طالب علم کی جان چلی گئی۔ مہلوک کی شناخت سچن (17) ولد دنیش پٹیل موضع بیساکھیڑی کی شکل میں ہوئی ہے۔ وہیں کھنڈوا میں ہفتہ شام میں ا?سمانی بجلی گرنے سے کھیت میں کام کر رہی دو خواتین کی موت ہوگئی، جبکہ چار دیگر جھلس گئے۔ یہ حادثہ پندھانا تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں ببلی اور انجنگاؤں کا ہے۔ گاؤں میں پنکی اور رویتا سمیت دیگر خواتین کھیت میں گندم کی فصل کاٹ رہی تھیں۔ اسی دوران بارش شروع ہو گئی۔ ا?سمانی بجلی گرنے سے پنکی اور رویتا کی موت ہو گئی۔
سینئر ماہر موسمیات اجے شکلا نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کئی موسمی نظام فعال ہیں، جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے بیشتر شہروں میں بارش ہو رہی ہے۔ اتوار کو ایک اور نیا نظام شمالی ہندوستان میں داخل ہونے والا ہے۔ جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں موسم صاف ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ریاست میں پیر اور منگل کو بھی ایسا ہی موسم رہے گا۔ انہوں نے بھوپال سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش کے ساتھ ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

