ایم پی کے وزیر اعلیٰ شیوراج کے یوم پیدائش پر لاڈلی بہنا اسکیم لانچ،اسکیم کے تحت خواتین کو ہر مہینے ملیں گے ایک ہزار روپے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March

بھوپال، 5 مارچ :وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنی سالگرہ پر ریاست کی خواتین کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو دوپہر 2 بجے بھوپال کے جمبوری گراو?نڈ میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں ریموٹ کے ذریعے اہمیت کی حامل مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا لانچ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اسکیم کا تھیم سانگ بھی لانچ کیا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے یعنی ہر سال 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اب تک بیٹیوں کی پوجا کرتا تھا لیکن مجھے بہنوں میں بھی ماں درگا، لکشمی اور سرسوتی نظر ا?تی ہیں۔ انہوں نے اسٹیج پر موجود خواتین کو تحائف پیش کئے اور ان سے ا?شیرواد لیا۔ وزیر اعلیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے اسکیم کا پہلا فارم بھوپال کی رسولی بیلدار کی کویتا مستیریا کا بھرا۔
وزیر اعلیٰ نے اسٹیج پر شرمیلا، پھول متی اور کانتی سوریہ ونشی کو غذائی ٹوکریاں پیش کیں۔ ان کے پاو?ں بھی دھوئے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس پروگرام کا افتتاح کنیاو?ں کے پوجن کے ساتھ کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ چوہان نے پنڈال پہنچتے ہی خواتین پر پھولوں کی پتیاں برسا کر ان کا استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں پانچ کروڑ 39 لاکھ 87 ہزار 876 ووٹر ہیں۔ ان میں دو کروڑ 60 لاکھ 23 ہزار 733 خواتین ووٹرز ہیں۔ ان خواتین ووٹروں میں سے صرف ان خواتین کو ہی اس سکیم کا فائدہ ملے گا، جن کے خاندان کی سالانہ ا?مدنی ڈھائی لاکھ روپے سے کم ہے یا جن کے پاس پانچ ایکڑ سے کم زمین ہے۔ اس اسکیم میں 23 سے 60 سال کی عمر کے درمیان شادی شدہ، مطلقہ، بیوہ خواتین اہل ہوں گی۔