Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March
بھوپیش بگھیل نے جی ایس ٹی نقصان کی بھرپائی کے معاملے پر وزیر اعظم سے کیا تبادلہ خیال
رائے پور، 11 مارچ : چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے جمعہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر مردم شماری جلد کرانے، جی ایس ٹی نقصان کی بھرپائی، کوئلے کی رائلٹی سمیت مختلف زیر التوا مدعوں پر بات چیت کی۔ جی ایس ٹی نقصان کی بھرپائی کا مدعہ اٹھاتے ہوئے، بگھیل نے کہا کہ ایک پیداواری ریاست ہونے کی وجہ سے چھتیس گڑھ کو تجارتی ٹیکس ا?مدنی میں کمی کا سامنا ہے۔وزیر اعظم سے مردم شماری جلد کروانے پر زور دیتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ 2011 کے بعد مردم شماری نہیں ہونے کی وجہ سے مستحقین کے انتخاب میں دشواری ا?رہی ہے۔ ریاست کو جون 2022 سے اب تک جی ایس ٹی معاوضہ کے 1375 کروڑ روپے جلد فراہم کیے جائیں۔ کول بلاکس سے اضافی لیوی کے طور پر موصول ہونے والی رائلٹی کی 4170 کروڑ کی رقم بھی جلد ادا کی جائے۔ وزیر اعلیٰ بگھیل نے ستمبر میں چھتیس گڑھ میں منعقد ہونے والے جی-20 کے چوتھے مستقل مالیاتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے بارے میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

