بہار میں شراب مافیا کی گرفتاری کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th March

پٹنہ، 10 مارچ:بہار کے ضلع چھپر ہ کے ترائیہ تھانہ کے تحت فینہارا گڈی گاو?ں میں شراب کے خلاف چھاپہ ماری کرنے گئی ترائیہ تھانے کی ایک ٹیم پر شراب مافیا نے جان لیوا حملہ کر دیا اور شراب مافیا کو پولیس کی گرفت سے بچا لیا گیا۔ اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے اب شراب مافیا پولیس پر حملہ کرنے سے بھی باز نہیں ا?رہے ہیں۔ اکثر پولیس کو چھاپہ ماری کے دوران تاجروں کو پکڑنے میں سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن گرفتاری کے بعد بھی تاجروں کے لواحقین کسی نہ کسی طرح انہیں چھڑا لیتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ چھپرہ پولیس نے فینہارا گڈی گاو?ں میں ایک شراب بیچنے والے کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد اسے تھانے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ شراب مافیا نے ڈنڈے سے پولیس پر پیچھے سے حملہ کر دیا اور جھڑپ کے دوران شراب فروش کو لے کر فرار ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعے میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ دوسروں کی حفاظت کرنے والی پولیس بہار میں ان دنوں مار پیٹ سے خود کو نہیں بچا پا رہی ہے۔ سارن ضلع میں شراب اور ریت مافیا کے حوصلے اتنے زیادہ بلند ہیں کہ وہ پولیس ٹیم پر لگاتار حملے کر رہے ہیں۔ گاؤں میں چھاپہ ماری کرنے والی پولیس ٹیم مافیاؤں کے حملے کا شکار ہو رہی ہے اور پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار کسی نہ کسی طرح جان بچانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ریت اور شراب مافیا اس قدر دبنگ ہیں کہ وہ پولیس ٹیم پر جان لیوا حملہ کرتے ہیں۔