Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March
شیخ پورہ کے محمد رومان اشرف نے کیا ٹاپ
پٹنہ ، 31 مارچ (ہ س)۔ بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ نے جمعہ کے روز 10ویں بورڈ کے امتحان کا نتیجہ جاری کیا۔ وزیر تعلیم چندر شیکھر نے ا?ن لائن امتحان کا نتیجہ جاری کیا۔ اس بار ٹاپ 10 میں کل 69 طلبہ شامل ہیں۔ اس میں 33 لڑکیاں ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 79 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔
شیخ پورہ کے محمد رومان اشرف نے ٹاپ کیا ہے۔ اس نے 97.8 فیصد ( 489) نمبر حاصل کیے ہیں۔ محمد رومان اشرف اسلامیہ ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔ بھوجپور کی نمرتا اور اورنگ ا?باد کی گیانی انوپما دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس نے 97.2 فیصد ( 486) نمبر حاصل کیے ہیں۔ تیسری پوزیشن نالندہ کی سنجو کماری ، مغربی چمپارن کی بھاونا کماری اور لکھی سرائے کے جیانندن کمار پنڈت نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ امتحان میں کل 04 لاکھ 73 ہزار 615 طلباء فرسٹ ڈویڑن میں پاس ہوئے ہیں۔ پانچ لاکھ 11 ہزار 623 طلباء سیکنڈ ڈویزن اور دو لاکھ 99 ہزار 518 طلباء تھرڈ ڈویڑن میں پاس ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بہار بورڈ 10ویں کے امتحانات 14 سے 22 فروری تک منعقد ہوئے تھے۔ اس امتحان کے لیے تقریباً 16 لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ یہ امتحان دو شفٹوں میں لیا گیا تھا۔ کمیٹی نے صرف 37 دنوں میں 16 لاکھ طلباء کے نتائج جاری کیے ہیں۔