بی جے پی اقتدار میں بدعنوانی شباب پر: شیوپال

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March

اٹاوہ،13مارچ :سماج وادی پارٹی (ایس پی) جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ بدعنوانی میں ڈوبی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے میعاد کار میں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شیوپال یادو نے اتوار کو یہاں ضلع پنچایت آواس پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کوآپریٹیو انتخابات کی تیاریوں میں ان کی تنظیم مشغول ہے۔ وہ لگاتار کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے مسائل سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا ‘بہت ہی جلد بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں فی الحال میں ابھی کو آپریٹیو الیکشن میں سرگرم پارٹی اہلکار کے درمیان جا رہا ہوں۔ ہم نے جس طریقے سے اپنی تیاریاں کی ہوئی ہیں اس طرح سے کوآپریٹیو کے الیکشن میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو خاصی کامیابی حاصل ہوگی اور بی جے پی کو وقت آنے پر سخت جواب مل جائے گا۔