بے روزگار آرٹ ٹیچرس نے وزیر اعلیٰ سکھوسے کی ملاقات

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 March

شملہ :03مارچ (ایجنسی )بے روزگار آرٹ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو سے ملاقات کی۔وفد نے آرٹ ٹیچرز کی آسامیوں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج کا جلد اعلان کرنے کی درخواست کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں اساتذہ کا اہم رول ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت اس معاملے کو ہمدردی سے دیکھے گی۔اس موقع پر تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ، چیف پارلیمانی سکریٹری سنجے اوستھی، ایم ایل اے سنجے رتن اور بے روزگار آرٹ ٹیچرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری وجے چوہان، ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے صدور، چیف ایڈوائزر سکھ رام، پروین اور ریتا کنور موجود تھے۔