تاریخی مغل شاہراہ پر پوشانہ چیک پوسٹ تک برف ہٹا دی گئی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March

جموں، 4 مارچ : جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پوشانہ چیک پوسٹ تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے۔ مغل شاہراہ کو جنوری کے پہلے ہفتے میں شدید برف باری کے بعد ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اے ای ای مکینیکل ونگ ریاض احمد نے بتایا کہ پونچھ کی طرف سے پوشانہ چیک پوسٹ تک سڑک سے برف ہٹا دی گئی ہے اور اب اوپر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں سے برف ہٹانے کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے لیکن پیر سے کام شروع ہو جائے گا۔ پیر کی گلی تک برف ہٹانے کا عمل اور سڑک کی مکمل بحالی موسمی حالات پر منحصر ہے۔