Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 March
نئی دہلی: 02مارچ (ایجنسی )شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آج اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحان اور آئے نتیجے نےیہ واضح کردیا ہے کہ ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی یا پھر بی جے پی کی حمایت سے حکومت بننے کی تصویر باالکل صاف ہوگئی ہے۔ تینوں ریاستوں کے انتخابی نتائج نے بی جےپی کا حوصلہ بڑھادیا ہے۔ 33سیٹوں پر جیت کےساتھ ہی ایک بار پھر سے تریپورہ میں بی جے پی حکومت بنانے جارہی ہے۔ وہیں ناگالینڈ میں بھی بی جے پی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے 12سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے۔ یہاں اپنےمعاون کی حمایت سے سرکار بنانے جارہی ہے۔ اتنا ہی نہیں میگھالیہ میں کونراڈ سنگما کی پارٹی این پی پی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ اس دوران انہو ںنےحکومت بنانےکیلئے بی جے پی سے حمایت مانگا تھا جس پر بی جے پی نے ہاں بھی بھردی ہے۔ اس طرح شمال مشرق خطوں کی تینوں ریاستوں میں بی جے پی اپنی طاقت پر یا حمایت سے سرکاری بنانے جارہی ہے۔۔ اب تک جاری نتائج اور رجحانات کے مطابق تریپورہ اور ناگالینڈ میں تصویر صاف نظر آ رہی ہے۔ تریپورہ میں بی جے پی اور ناگالینڈ میں این ڈی پی پی (بی جے پی اتحاد) کی اقتدار میں واپسی ہو رہی ہے۔ میگھالیہ میں سی ایم کونراڈ سنگما کی پارٹی این پی پی 26 سیٹوں پر آگے ہے۔ بی جے پی اتحاد ناگالینڈ میں 43 اور تریپورہ میں 34 سیٹوں پر آگے ہے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو انتخابات ہوئے تھے۔تریپورہ میں بی جے پی لگاتار دوسری مرتبہ واپسی کرتی نظر آ رہی ہے اور فی الحال 34 سیٹوں پر آگے ہے۔ ناگالینڈ میں 60 میں سے 55 سیٹوں کے رجحانات آ گئے ہیں۔ یہاں بی جے پی اتحاد 43 سیٹوں پر آگے ہے۔ یہاں این پی ایف 3 جبکہ دیگر امیدوار 8 سیٹوں پر آگے ہیں۔ادھر، میگھالہ کی بات کریں تو یہاں کورناڈ سنگما کی این پی پی آگے چل رہی ہے۔ تازہ رجحانات میں این پی پی 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ ٹی ایم سی صرف 5 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دیگر امیدوار 16 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکے ہیں۔ میگھالہ میں کانگریس پانچ جبکہ بی جے تین سیٹوں پر آگے ہیَ۔