حج پر جانے کے لیے درخواست کی ا?خری تاریخ اب 20 مارچ: اسلم خان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th March

رائے پور، 11 مارچ: چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم خان نے بتایا کہ حج کمیٹی ا?ف انڈیا ممبئی سرکلر 4 سے موصولہ اطلاع کے مطابق حج 2023 کے لیے ا?ن لائن حج درخواست کی ا?خری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ حج پر جانے کے لیے درخواست کی تاریخ اب 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ پہلے یہ تاریخ 10 مارچ تک طیتھی۔چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا کہ درخواست دہندگان کے پاس اب 20 مارچ 2023 یا اس سے پہلے جاری کردہ اور 3 فروری 2024 تک کی مدت والا پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ مزید معلومات کے لیے چھتیس گڑھ اسٹیٹ حج کمیٹی رائے پور کے دفتر سے ٹیلی فون نمبر 91-0771-4266646 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔