Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31ST March
سہرسہ31 مارچ (سالک کوثر امام) سہرسہ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے ،پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کر بھاری مقدار میں شراب اور دیگر اشیا برآمد کر لی ہے ۔اس بابت سہرسہ پولیس نے پریس ریلیز کر بتایا کہ آج صبح 4 بجے جلئی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ محمد انعام ، راکیش یادو، روپیش یادو، ہیرا یادو نے مل کر ایک بڑی گاڑی کے کنٹینر پر شراب منگوائی ہے، جس کے پیچھے پوسٹل پارسل دہلی ٹو ممبئی لکھا ہوا ہے۔ جسے بگھوا گاؤں سے ویرگاؤں کے راستے سے نکالا جا رہا ہے۔ اس اطلاع کی تصدیق کے لیے جب ایس ایچ او جلئی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر تقریباً پانچ چھ لوگ بھاگ رہے ہیں۔ پیچھا کیا گیا تو تمام لوگ مکئی اور ندی وغیرہ کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے۔ اس کے بعد جب وہ کنٹینر کے قریب پہنچے تو گاڑی میں سے لوک 119 کاٹن انگلش شراب کل 1056.1 لیٹر اور دو اپاچی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔جب ہیرا یادو کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو 28 کاٹن انگلش شراب جس کی مقدار 241.09 لیٹر اور ہیرا یادو کے گھر سے زمین میں دبے پلاسٹک کے سات لاکھ 20 ہزار چار سو روپے کے مختلف قسم کے نوٹ برآمد ہوئے، اس سلسلے میں مزید چھاپے مارتے ہوئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔