Taasir Urdu News Network – MD. Arshad 28th March
پٹنہ، 28 مارچ، 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سگونا موڑ واقع پناش بینکویٹ ہال میں اقلیتی فلاح کے وزیر محمد زماں خان اور کانگریس کے رکن اسمبلی محمد شکیل احمد خان کے ذریعہ منعقد دعوت افطار میں شامل ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ کو گلدستہ ، ٹوپی اور رومال پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ افطار کے بعد نماز ادا کی گئی ۔ دعوت افطار میں شریک وزیر اعلیٰ سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست ، سماج اور ملک میں امن و سکون اور بھائی چارہ کا ماحول قائم رہنے کی دعا کی ۔اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب دیویش چندر ٹھاکر ، سابق وزیر اعلیٰ جناب جیتن رام مانجھی ، مالیات ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، ریوینو اور اصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلو ک کمار مہتا ، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری ، سائنس و ٹیکنا لوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ ، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب جینت راج ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر جناب للت کمار یادو ، کوآپریٹوکے وزیر جناب سریندر پرساد یادو ، اطلاعات و ٹیکنا لوجی کے وزیرمحمد اسرائیل منصوری ، آفات مینجمنٹ کے وزیر جناب شاہنواز ، ٹرانسپورٹ کی وزیر مسزشیلا کماری ، پنچایت راج کے وزیر جناب مراری پرساد گوتم ، شراب بندی ، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر جناب سنیل کمار ، وزیر قانون جناب شمیم احمد ، بہار ریاستی گانگر یس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ جناب اکھلیش پرساد سنگھ ، مہاراشٹرا کے سابق وزیر جناب باباصدیقی ، مہاراشٹر کے رکن اسمبلی جناب ذیشان صدیقی ، بہار قانون ساز کونسل کے ارکان ، بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمیں جناب افضل عباس ، بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئر مین جناب ارشاد اللہ ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ سمیت دیگر اہم شخصیات اور روزہ دار موجود تھے ۔