دوکان میں آگ لگنے کی وجہ سے تین لاکھ کا نقصان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th March

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سمری تھانہ حلقہ کے مادھو پور گاؤں باشندہ منی بھوشن کمار مهتو کے کرانہ دوکان میں آگ لگنے کی وجہ سے 25ہزارنقد سمیت تین لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ لگنے کا واقعہ اتوار کی شب کا ہے سی او و تھانہ کو دیئے گئے درخواست میں کرانہ دوکان کے مالک نے کہا ہے کہ اچانک لگی آگ میں ایک لاکھ 55ہزار کا کرانہ کا سامان تیس ہزار کا فریز اسٹپلایزر فرنیچر سمیت تین لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے مکھیا سیکندری دیوی  نے واقعہ کی تحقیقات کر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے