Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th March
دھنباد، 29 مارچ: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امر کمار پانڈے کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے گوبند پور علاقے میں کام کرنے والے سات ممنوعہ لاٹری ٹکٹ ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے لاٹری کے ہزاروں ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔جی ٹی روڈ پر برواڈہ ، گوبند پور سے لے کر نیرسا تک لاٹری کا غیر قانونی کاروبار کھلے عام جاری تھا۔ ملزمان بازاروں، ہاٹوں،عوامی مقامات پر ممنوعہ ٹکٹ فروخت کر رہے تھے۔ یومیہ مزدور، دیہاتی، کھومچا والے ان کے شکار بن رہے تھے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امر کمار پانڈے نے بتایا کہ لاٹری ٹکٹ کے ساتھ گرفتار مہتاب عالم سے اطلاع ملی تھی کہ نیرسا کا اجیت ساو اسے لاٹری ٹکٹ دیتا ہے۔ چھاپہ مار ی ٹیم نے ونود، شہاب الدین، مرید ل بشٹو، رمیش بوری، صابر شاہ اور امت داس کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے لاٹری ٹکٹوں کے 7869 اور 136 سیٹ ضبط کیے گئے ہیں۔