دہلی ہائی کورٹ کے ججوں نے امرت گارڈن کا دورہ کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th March

نئی دہلی، 05 مارچ: صدر دروپدی مرمو کی خصوصی دعوت پر، دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ستیش چندر شرما اور دہلی ہائی کورٹ کے دیگر ججوں نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کے امرت اْدیان کا دورہ کیا۔
اس دوران ججوں نے فطرت کے مافوق الفطرت حسن کا مشاہدہ کیا اور امرت اْدان کا دورہ کیا اور ملک و دنیا کے مختلف پھولوں اور پودوں کو دیکھتے ہوئے تصاویر بھی کھنچوائیں۔امرت ادیان زائرین کے لیے 31 جنوری سے 26 مارچ تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا ہے۔ تاہم 8 مارچ کو ہولی کے موقع پر پارک بند رہے گا۔امرت ادیان میں درختوں اور پودوں کے ساتھ ساتھ مختلف رنگوں کے خوشبودار پھول سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سیر کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ‘فوڈ کورٹ’ قائم کیا گیا ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں مغل گارڈن کا نام بدل کر امرت ادیان رکھا ہے۔