Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th March
نئی دہلی ،13مارچ: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوا۔ پہلے دن جہاں بی جے پی نے راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیانات کو ایشو بناتے ہوئے کانگریس کو گھیرا، وہیں اپوزیشن نے اڈانی پر ہنڈن برگ رپورٹ کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے سبب پارلیمنٹ کے دونوں ایوان (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) میں ہنگامہ جاری رہا۔ پہلی بار دو بجے تک ملتوی کرنے کے بعد جب ہنگامہ ختم نہیں ہوا تو دونوں ایوانوں کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

