Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مرخہ 24 مارچ 2023 کو ضلع کلکٹر روہتاس دھرمندر کمار نے رام نومی تہوار مدنظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کی گئی کارروائیوں اور تیاریوں کی جائزہ میٹنگ بذریعہ VC منعقد کی جسمیں پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس ونیت کمار، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس شیکھر آنند، ایڈیشنل کلکٹر عوامی شکایات ازالہ روہتاس، اسپیشل ڈیوٹی آفیسر روہتاس، ڈپٹی الیکشن آفیسر روہتاس، تمام سب ڈویژنل افسران، تمام سب ڈویژنل پولس افسران، تمام لینڈ ریفارم ڈپٹی کلکٹرس، تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران، تمام زونل افسران۔ اور تمام تھانوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ مذکورہ میٹنگ میں خصوصاً رام نومی تہوار کے ساتھ گیا گریجویٹ اور اساتذہ کے حلقہ کے انتخابات کے سلسلے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اب تک کی گئی کارروائیوں/تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جسکے بعد درج ذیل ہدایات دی گئیں، تمام سب ڈویژنل افسران / تمام سب ڈویژنل پولس افسران اور اسٹیشن ہیڈز کو ہدایت کی گئی کہ رام نومی کے تہوار میں ڈی جے و جلوس متعلق اب تک امن کمیٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے ۔ مشترکہ طور پر میٹنگ منعقد کر امن و امان قیام کیلئے مزید کارروائی کریں چونکہ مورخہ 30 مارچ 2023 کو تمام جگہوں پر جلوس نکالے جائینگے ۔ تمام متعلقہ افسران اور تھانہ صدر کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلوس نکالنے اور ڈی جے وغیرہ بجانے کے سلسلے میں پہلے سے مشروط لائسنس جاری کر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولس افسران کو ہدایت دی گئی کہ جلوس کے اگے اور پیچھے دونوں اطراف پولس افسران، پولیس اور مجسٹریٹس کا ڈیپوٹیشن یقینی بنائیں تاکہ جلوس کے موقع پر مسلسل چوکسی رہے، قانون کو برقرار رکھا جا سکے ۔ جلوس کے دوران فحش گانوں، قابل اعتراض نعروں وغیرہ پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے متعلقہ افراد کی نشاندہی کر انکے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنائینگے ۔ تمام سب ڈویژنل افسران اور سب ڈویژنل پولس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مذکورہ موقع پر مشترکہ طور پر امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کریں اور مناسب کارروائی کرتے ہوئے امن کمیٹی کی میٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔