Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March
دلسنگھ سرائے سمستی پور:مورخہ 24/مارچ (محمد خورشید عالم) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی کال پر اور بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی سمستی پور کے زیراہتمام حکومت کی طرف سے ’’ہم دو ہمارے دو‘‘ کے راج، ملک کی دولت کا بندر بانٹ کرنے، اقتصادی انتشار پھیلانے اور ملک کے نوجوان رہنما کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسائے جانے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلاجلایا گیا. جلوس کی قیادت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر محمد ابو تمیم نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ابو تمیم نے کہا کہ مودی حکومت جب سے مرکز کے اقتدار پر قبضہ جمایا ہے تب سے ملک کی معشیت تباہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت کو تباہ کر وزیر اعظم اپنے دوستوں کو اربوں روپئے کا قرض معاف کر فائدہ پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔کانگریس ضلع صدر نے آگے کہا کہ اڈانی کے خلاف بولنے پر کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے جسے ملک کی عوام برداشت نہیں کریگی۔جناب تمیم نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی غلط نیتی کے سبب مہنگائی آسمان پر ہے اور عام عوام مہنگائی کی مار جھیلنے پر مجبور ہیں۔اس موقع پر بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری رام کلیور پرساد سنگھ، ستیہ نارائن سنگھ، نور عالم صدیقی، کامیشور پاسوان، عبدالفتاح، سنیل پاسوان، فیض احمد فیض، محی الدین وغیرہ نے شرکت کی۔